دوبئی : شارجہ پولیس نے 8 لاکھ درہم مالیت کے سونے کی چوری اور اسمگلنگ اور کی واردات ناکام بنا دی۔الامارات الیوم کے مطابق خورفکان شہر میں سونے کے ایک شوروم نے پولیس آپریشن روم سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی تھی کہ رات کے آخری پہر جرائم پیشہ گروہ نے شوروم میں چوری کرلی ہے۔شارجہ پولیس نے فوری طور پر سراغرساں ٹیم تشکیل دی اور تفتیش کے بعد مسروقہ سونا بندرگاہ میں موجود ایک کارگو کنٹینر سے برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق مسروقہ سونا شارجہ سے باہر بھجوایا جا رہا تھا۔ پولیس واردات کرنے والے گروہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ کیس قانونی کارروائی کیلئے پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔
