شارجہ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے شارجہ کے حکمران سلطان بن محمد القاسمی سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ کئی مسائل پر بشمول باہمی تعلقات میں استحکام پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔ راہول گاندھی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ اوّلین دورے پر ہیں جس کا آغاز دوبئی اور ابوظہبی سے ہوا تھا۔ جس کے دوران اُنھوں نے ملک کی اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقات کی تھی اور ہندوستانی برادری سے خطاب کیا تھا۔ اِس کے علاوہ اُنھوں نے صف اول کے تاجرین اور طلبہ سے ملاقات کی تھی۔ اُنھوں نے شارجہ کے حکمران سے وطن واپسی سے قبل بات چیت بھی کی تھی۔