شارخ خان، کاجول، فرح خان ٹی وی شو کے جج ہوں گے؟

   

ممبئی: مشہور ڈانس ریئلٹی شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے بنانے والے 10واں سیزن کو جلد ہی منظر عام پر لائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ججز کے پینل میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، معروف کوریوگرافر فرح خان اور کاجول جیسے بڑے نام ہوں گے۔ ابھی تک چینل نے کوئی تصدیق نہیں کی۔نواں سیزن 2016 میں نشر کیا گیا تھا۔ کرن جوہر، فرح خان، جیکولین فرنانڈیز اور گنیش ہیگڑے نے اس سیزن کے ججز کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ منیش پال نے شو کی میزبانی کی تھی۔شو کے قریبی ذرائع نے بتایا: “شو میں شاندار واپسی ہوگی۔ میکرز نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، کاجول اور فرح خان سے ججز کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ شو کی کاسٹنگ کا عمل جاری ہے اور شو جولائی تک فلور پر جا سکتا ہے۔