پیرس : پانچ برس قبل فرانس میں جریدے شارلی ہیبدو کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی آج ختم ہو رہی ہے اور 14 ملزمین کیخلاف فیصلے متوقع ہیں۔ استغاثہ نے ملزمین کیلئے 5 برس تا عمر قید کے درمیان سزاؤں کا مطالبہ کیا ہے۔ 11 افراد زیر حراست ہیں جبکہ تین کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف یہ مقدمہ چلا گیا۔ ان حملوں میں 17 افراد مارے گئے تھے۔ جنوری 2015 ء میں ان حملہ آوروں نے پیرس کے جنوبی حصے میں آک سپر مارکیٹ سمیت طنزیہ جریدے شارلی ہیبدو کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا۔ یہ میگزین پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکے شائع کرنے کی وجہ سے مشہور ہے۔