شارٹ سرکٹ سے گودام میں آگ

   

جڑچرلہ ۔ بادے پلی میں واقع مُرمُرے کے گودام میں آج شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔ تفصیلات کے بموجب محلہ فضل بنڈہ اردو میڈیم اسکول کے نزد میں واقع گنیش ٹریڈرس گودام میں آج صبح کے اولین ساعتوں میں گودام میں ایک لاری مرمرے بنانے کے اشیاء اجناس گودام میں اتار کر غفلت میں رہ کر گنیش ٹریڈرس کے مالک نے گودام کو قفل کرنے سے گودام میں لائیٹ بند کرنا بھول گیا جس کی وجہ سے گودام میں اتفاق سے شارٹ سرکٹ ہوکر مرمرے بننے کے اجناس کے تھیلوں میں آگ لگنا شروع ہوگی۔ پڑوس میں رہنے والے آبادی کے لوگ دھواں اٹھتا ہوا دیکھ کر گنیش ٹریڈرس کے مالک کو اطلاع دینے پر سراسمیگی پھیل گئی ۔ فوری طور پر فائر اسٹیشن کو گنیش ٹریڈرس کے مالک نے فون کرنے پر فائر انجن مقام حادثہ پہونچ کر آگ کو بجھادیا گیا ۔