شارپوا برسبین اوپن سے سیزن 2020 کا آغاز کریں گی

   

Ferty9 Clinic

پیرس ۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کی سابق نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی ماریا شاراپوا سال 2020 کی اپنی مہم کی شروعات برسبین انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں کریںگی جس کے لئے منتظمین نے انہیں راست داخلہ دیا ہے۔32 سالہ روسی کھلاڑی شاراپوا اگست میں یو ایس اوپن میں اپنی روایتی حریف سرینا ولیمز سے پہلے دور میں شکست کے بعد کسی ٹورنمنٹ میں نہیں کھیلی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ ہیلو برسبین،مجھے تمہاری بہت کمی محسوس ہوئی اور میں اپنے سیزن 2020 کا آغاز اپنے ٹورنمنٹ اور آپ کے شہر میں کرنے کیلئے بہت خوش ہوں۔غور طلب ہے کہ شاراپوا 2019 سیزن میں کندھے کی تکلیف سے پریشان رہیں اور اس وجہ سے صرف 15 میچ ہی کھیل پائی اس سے ان کی درجہ بندی میں بھی خاصی کمی آئی۔ عالمی درجہ بندی میں شاروپوا اب 133 ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے 2015 میں برسبین اوپن کا خطاب جیتا تھا۔ شاراپووا اب تک پانچ گرانڈسلام خطاب جیت چکی ہیں۔فرنچ اوپن میں دو بار خواتین سنگلز خطاب جیتنے کے علاوہ وہ آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اوریو ایس اوپن خطاب بھی جیت چکی ہیں۔