حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) مائیلاردیوپلی حدود میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ پلاسٹک گودام میں لگی آگ سے علاقہ میں خوف و سنسنی پیدا ہوگئی۔ اطلاع کے ساتھ مائیلاردیو پلی پولیس علاقہ شاستری پورم پہنچ گئی اور فائر انجن گاڑیوں کو طلب کرلیا۔ اس حادثہ کے سبب آگ اور دھویں سے علاقہ میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ تین فائر انجن گاڑیوں نے طویل مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم تباہی کا کوئی اندازہ نہیں لگایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ برقی شاک سرکٹ کے سبب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ گودام اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع