شامی ایئر ڈیفنس کا حماہ پر اسرائیلی میزائل حملہ ناکارہ بنانے کا دعویٰ

   

طرابلس : شامی ذرائع ابلاغ نے حماہ گورنیٹ میں زوردار دھماکوں کی اطلاع کے بعد ایک دوسری خبر میں دعوی کیا ہیکہ شامی ایئر ڈیفنس نے جمعہ کوعلاقہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی کارروائی میں حصہ لیا۔سرکاری میڈیا نے بتایا کہ مقامی وقت علی الصباح چار بجے اسرائیلی دشمن نے لبنان کے شہر طرابلس کی جانب سے حماہ میں چند اہداف پر میزائل داغے۔ ہمارے میزائل شکن ایئر ڈیفنس نے دشمن کے میزائل کا مقابلہ کر کے تمام کے تمام پروجیکٹائلز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا۔‘‘