شامی بفرزون پر قابض ہونے اسرائیل کے ناپاک ارادے

   

میں53برس پہلے بھی یہاںآچکا ہوں ، کوہ ہرمن پر قبضہ ہماری سلامتی کو مضبوط بنائے گا : نیتن یاہو

تل ابیب : اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی فوج شامی سرحد کے بفرزون اور خصوصاً ہرمون پہاڑ کی چوٹی پر تب تک قیام کرے گی جب تک اسرائیل کے تحفظ کا کوئی اور انتظام نہیں ہو جاتا۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ الفاظ انہوں نے اسی پہاڑ کی چوٹی پر گفتگو میں کہے جو کہ اس علاقے کی سب سے اونچی چوٹی ہے جو کہ شام کے اندر ہے اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ بظاہر پہلی مرتبہ ہے کہ اسرائیلی لیڈر نے شامی سرزمین پر قدم رکھے۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ وہ 53 برس قبل بھی ہرمن کی پہاڑی پر آ چکے ہیں، جب وہ ایک فوجی تھے تاہم اسرائیل کے لیے اس مقام کی اہمیت حالیہ واقعات کے دوران بہت بڑھی ہے۔شامی صدر بشارالاسد کو باغیوں کی جانب سے نکالے جانے کے بعد اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں سے ملحقہ جنوبی حصے پر قبضہ کر لیا تھا جو اسرائیل کے ساتھ لگتا ہے۔بفر زون کا یہ علاقہ غیرفوجی ہے جو تقریباً 400 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔قبضے کے بعد ناقدین کی جانب سے اسرائیل پر شدید مذمت سامنے آئی اور اس کو 1974 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور اس پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ وہ بشارالاسد کے بعد شام میں بننے والی افراتفری کی صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شامی زمین پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔نیتن یاہو کے ساتھ بفر زون جانے والے اسرائیلی وزیر دفاع کیٹز کا کہنا ہے کہ فوج کو فوری طور پر قلعہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور امید ہے کہ اس علاقے میں مزید قیام کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہرمون کی چوٹی اسرائیلی ریاست کی آنکھیں ہیں جن سے ہم دور قریب اور دور کے دشمنوں کی شناخت کرتے ہیں۔‘ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بفر زون میں رہائش پذیر شامیوں کو وہاں سے نکالنے کی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔شام اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان علاقے کو بفر زون کہا جاتا ہے جو کہ 1973 میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے بعد اقوام متحدہ نے قائم کیا تھا ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام کے ماؤنٹ ہرمن پر قبضہ، جو بعث حکومت کے خاتمے کے بعد بفر زون میں شروع ہوا تھا، اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے تک جاری رہے گا۔نیتن یاہو نے یہ بات ماؤنٹ ہرمن پر کہی جہاں انہوں نے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز اور چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کے ہمراہ سفر کیا۔7دسمبر کے بعد ماؤنٹ ہرمن پر اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ علاقے میں خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ شام میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر یہ علاقہ اسرائیل کی سلامتی کے لئے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔نیتن یاہو نے ماؤنٹ ہرمون پر بفر زون میں قبضے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم مقام پر اس وقت تک قیام جاری رکھیں گے جب تک کہ کوئی ایسا متبادل انتظام نہیں ملتا جو اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنائے۔وزیر دفاع کاٹز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے موسم سرما کے دوران کوہ ِہرمون پر لوگوں کو مقبوضہ علاقے میں رہنے کا حکم دیا ہے۔