دمشق 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی جنگ دسویں برس میں داخل ہو گئی ہے۔ شام میں پندرہ مارچ 2011ء کو حکومت کے خلاف شروع ہونے والا پر امن احتجاج خانہ جنگی میں تبدیل ہو گیا تھا۔ اس مسلح تنازعے کی وجہ سے اب تک کم از کم 384,000 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 116,000 شہری تھے۔ اس جنگ کے نتیجے میں لگ بھگ گ?ارہ مل?ن شامی شہری بے گھر ہو چکے ہ?ں، جن م?ں سے کئی ب?رون ملک م?ں پناہ گزینوں کے طور پر زندگیاں بسر کر رہے ہیں تو لاکھوں اپنے ہی ملک میں کیمپوں میں وقت گزار رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’شام میں ایک دہائی سے جاری لڑائی سے تباہی اور مصائب کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ شامی تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں اور اس ضمن میں سفارت کاری کو موقع دینا چاہیے۔ تاہم ایسی کئی کوششیں بھی ناکام ہو چکی ہیں۔
