شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات رد کردیئے

   

بیروت، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت نے ان الزامات کو رد کر دیا ہے جن کے مطابق شامی لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔ عالمی ادارہ برائے تخفیف کیمیائی ہتھیار ’او پی سی ڈبلیو‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ مارچ 2017 میں شامی فضائیہ کے سخوئی SU-22 اور ایک ہیلی کاپٹر نے باغیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے میں کلورین اور سارین گیس کے حامل بم گرائے۔ شامی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کے جواب میں کہا کہ یہ رپورٹ من گھڑت نتائج پر مبنی ہے۔