شامی خیمہ بستیوں کی تباہی، ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے

,

   

دمشق: شام میں شدید بارش اور برف باری سے بے حال شہری اپنی عارضی قیام گاہوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ادلب اور حلب کے صوبوں میں سیلاب کے باعث 87 خیمہ بستیاں جھیلوں میں بدل چکی ہیں۔ وہاں پر درجہ حرارت منفی ہوچکا ہے اور 20 ہزار سے زائد بے گھر افراد کھلے آسمان تلے ٹھنڈ میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹ کے مطابق شدید سردی کے باعث ایک بچہ ہلاک ہوچکا ہے۔بستیوں میں 15لاکھ سے زائد افراد نے عارضی طور پر رہایش اختیار کررکھی تھی۔ ان میں 80 فیصد تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ شام میں اسدی فوج کی بمباری کے بعد سے 10برس کے دوران ایک کروڑ 20لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ ان میں سے 66لاکھ افراد ملک میں بے گھر پھر رہے ہیں، جبکہ 56لاکھ افراد بیرون ملک پناہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔