دمشق /17 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکا نواز کرد اکثریتی ملیشیا شامی جمہوری فوج نے کہا ہے کہ داعش کے زیرقبضہ علاقے میں اب بھی بڑی تعداد میں عام شہری موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراقی سرحد کے قریب داعش کے زیرقبضہ ایک چھوٹے سے علاقے کو امریکی حمایت یافتہ کرد فوج نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔