شامی سرحد پر روس اور ترکی کی مشترکہ گشت

   

انقرہ،یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی شام میں ترکی کی سرحد پر مشترکہ گشت کیلئے روس کے 300فوجی ، 20 بکتربند گاڑیوں کے ساتھ پہنچ گئے ہیں،جبکہ ترکی نے شام میں سلامتی مہم کے دوران پکڑے گئے 18شامی جوانوں کو روس کے حوالے کردیا ہے۔ ترکی کے وزارت دفاع نے بیان جاری کرکے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان فوج کے جوانوں کے بارے میں ہوئے دوطرفہ معاہدے کے تحت شامی فوجی روس کو سونپے گئے ہیں۔وزارت نے ٹویٹر پر لکھا،‘‘جنوب مشرقی راس العین میں 29اکتوبر کو سلامتی مہم کے دوران 18شامی جوانوں کو حراست میں لیاگیاتھا،جنہیں روس کو سونپ دیاگیا۔’’ترکی نے گزشتہ 9 اکتوبر کو شمال مشرقی شام کو کردش لڑاکوں (جنہیں وہ گرد مانتا ہے )اوردہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کیخلاف آپریشن پیس اسپرنگ شروع کیا۔