دمشق :روسی اور شامی لڑاکا طیاروں کی مدد سے شامی مسلح افواج نے حمص صوبے کے شمالی علاقے میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔شامی وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں کہاکہ ہماری مسلح افواج نے حمص صوبے کے شمالی علاقے میں ایک کامیاب آپریشن کیا۔ اس دوران، شامی اور روسی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے کی مدد سے مشترکہ کارروائی میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور ان کے بڑی تعداد میں سازوسامان اور ہتھیار تباہ کر دیے گئے ۔
اسرائیلی فورسز نے یمن سے داغے گئے میزائل کو مار گرایا:آئی ڈی ایف
یروشلم :اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے اسرائیل پر داغے گئے میزائل کو مار گرایا۔یہ معلومات آج اسرائیلی دفاعی افواج نے دی۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ آئی اے ایف نے یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو مار گرایا۔آئی ڈی ایف نے کہا کہ میزائل کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔قابل ذکر ہے کہ شمالی یمن پر قابض حوثیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ غزہ پٹی میں جنگ بندی تک اسرائیل پر گولہ باری جاری رکھیں گے ۔ فریقوں کے درمیان جنگ بندی بات چیت اگست سے تعطل کا شکار ہے ۔