دمشق : شامی فوج نے حلب شہر کے دیہات کفر نوران پر حملہ کر دیا جس میں چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ خبر کے مطابق، حلب کے دیہات کفر نوران پر متعین شامی فوج اور ایرانی نواز غیر ملکی دہشت گردوںنے مغربی حلب کی سول آبادیوں پر حملہ کر دیا۔اس حملے میں چار سول ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے مگر ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں، گزشتہ روز بھی شامی فوج نے ادلب کے مشرق میں واقع قطیان،مرات ناسان اور جنوب میں واقع بینن نامی دیہاتوں کر گولہ باری کی تھی۔