ادلب : شامی مسلح افواج کی طرف سے ضلع ادلب کے مشرقی گاوں سرمین پر حملے میں ایک شیر خوار بچہ ہلاک اور 4 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔سول ڈیفنس ذرائع کے مطابق ادلب کی تحصیل سیراقب میں متعین شامی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروپوں نے سرمین گاوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے کے ساتھ حملہ کیا ہے۔حملے میں 8 ماہ کا بچہ ہلاک اور 4 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں شامی فوج نے ضلع حلب کے مغربی دیہات کفرتال، کفر عامہ، صحارا، ایبزیمواور تادیل پر اورضلع ادلب کے جنوبی گاوں کفر آوید پر اور تحصیل ایریہا پر بھی زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے کے ساتھ حملہ کیا ہے۔