۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ادلب صوبے میں باغیوں کے خلاف اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔ 30 اپریل کو حکومتی فورسز نے روسی فضائی مدد سے ادلب اور حما صوبوں میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پیشقدمی شروع کی تھی۔ شامی فوج کے مطابق حکومتی فورسز نے ادلب کے جنوبی اور حما کے شمالی حصوں میں متعدد علاقے باغیوں سے چھڑا لیے ہیںاور حکومتی فورسز باغیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔