شامی قیدیوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشویش

   

اقوام متحدہ : شامی خانہ جنگی کو 10 برس مکمل ہونے کے موقع پر اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں وہاں جیلوں میں قید ہزارہا عام شہریوں کی ’ناقابل تصور صورتحال‘ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے کمیشن کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے گرفتار کیے جانے والے شہریوں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ اور یہ کہ شامی حکومت کے قبضے میں ابھی بھی ہزارہا قیدی موجود ہیں اور انہیں بدترین صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بہت سے لوگ دوران قید مارے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے خلاف تشدد شامی تنازعہ کے سبھی فریقوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔