شامی مزدور کو قتل کرنے والا قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار

   

عمان : اردن کے پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل عامر السرطاوی نے بتایا ہیکہ کریمنل انویسٹی گیشن اور شمالی عمان پولیس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شامی شہریت کے حامل ایک ملازم اسماعیل الزعبی کے قتل اور ڈکیتی کی تحقیقات پر کامیاب پیشرفت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گذشتہ روز شمالی عمان پولیس ڈائریکٹوریٹ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی کہ دارالحکومت عمان کے علاقے ہاشمی میں ایک گیس اسٹیشن کے اندر کام کرنے والے شامی شہر پر اسٹیشن سے نکلنے سے قبل ایک نامعلوم شخص نے تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور اسے قتل کرکے کے قبضے سے 58 ہزار دینار نقدی لوٹ لی۔میڈیا ترجمان نے مزید کہا کہ واقعہ کی تحقیقات اور مجرم کی شناخت کیلئے سکیورٹی، کریمنل انویسٹی گیشن اور مجاز پولیس ڈائریکٹوریٹ سے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔