روم : ایک پیدائشی معذور شامی بچے کو اٹلی میں ایک خیراتی مہم کی مدد سے چار مصنوعی اعضا عطیہ کئے جائیں گے۔عرب نیوز کے مطابق اٹلی کے شہر بلوگنا میں قائم انائل مرکز میں اس چھ سالہ شامی بچے مصطفیٰ النزار کو مصنوعی اعضاء لگانے کے لیے دنیا کے معروف ڈاکٹر اپنی خدمات پیش کریں گے۔دونوں ٹانگوں اور ہاتھوں سے پیدائشی معذور بچے کی مدد کے لیے چلائی جانے والی مہم میں ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر کے عطیات جمع کئے گئے ہیں۔بلوگنا میں انائل مرکزکے ڈائریکٹر گریگوریو ٹیٹی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی پیچیدہ آپریشن ہو گا تاہم ہمارا مقصد مصطفیٰ النزار کو عام بچوں جیسی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بچے کی پیدائش سے چند ماہ قبل2016 میں اس کی والدہ شام کے علاقے ادلب میں موجود تھی جہاں گیس بم گرایا گیا تھا اور یہی حادثہ بچے کی پیدائشی معذوری کا سبب بنا تھا۔