٭ تہران سے دمشق کے لئے پرواز کرنے والا مسافر بردار طیارہ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں شامی میزائیل ڈیفنس سسٹم کی تقریباً زد میں آگیا تھا جس میں172 مسافر سوار تھے۔ روس کی وزارت دفاع نے یہ بات بتائی۔ اسرائیل کے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام کے فضائی دفاعی نظام سے بھی حملے کئے جارہے تھے کہ ان حالات میں ایر بس A320 کو شام میں روس کے کنٹرول والے ہمیم ہوائی اڈہ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے مجبور ہونا پڑا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔