شامی ہوائی اڈے پر دھماکہ، 31 حکومتی جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

بیروت۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وسطی شام کے ایک ملٹری ہوائی اڈے پر حکومت اور حلیفوں کے 31 جنگجو آج ایک دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ برسہا برس سے جاری خانہ جنگی پر نظر رکھنے والے گروپ نے یہ بات کہی۔ سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس جو برطانیہ سے کام کرتا ہے اور شام کے میدان جنگ سے اپنے ذرائع کے نیٹورک پر انحصار کرتا ہے، اس نے یہ بتایا کہ صوبہ ہومس کے ہوائی اڈے پر مہلک دھماکہ کس وجہ سے ہوا وہ ابھی غیر واضح ہے ۔ لیکن سرکاری نیوز ایجنسی ’سنا‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناکارہ گولہ بارود کو منتقل کرنے کے دوران فنی خرابی کے نتیجہ میں ہلاکتیں پیش آئیں جن کی صحیح تعداد کا ابھی اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ شیراط ہوائی اڈا حکومت کے کافی اہم تنصیبات میں سے ہے جو ملک کے وسطی علاقے میں واقع ہیں۔ ایرانی جنگجو جو شام کی جاریہ خانہ جنگی میں حکومت کی مدد کرتے ہیں، وہ وہیں پر کیمپ کیئے ہوئے ہیں۔ 2017ء میں امریکی فصائی حملوں نے اس اڈے کو نشانہ بنایا تھا جبکہ مشتبہ سرین گیاس کے ذریعہ شمال مغربی شام کے باغیوں کے زیر قبضہ خان شیخون ٹائون پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پنٹگان کے مطابق امریکی انٹلیجنس اس نتیجہ پر پہنچی کہ یہی اڈا مبینہ کیمیائی حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ شام کی جنگ میں 2011ء سے اب تک 37000 سے زیادہ افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔