شام :اسرائیل کا 24گھنٹوں میں دوسری بار حملہ

   

دمشق : شام میں حکومتی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار شام میں اسرائیل نے اہداف پر حملے کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح دارالحکومت دمشق اور اس کے دیہی علاقوں کی فضا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔خبروں میں حوالہ دیا کہ حکومت کے فضائی دفاع نینصف شب کے بعد دارالحکومت کے آس پاس میں اسرائیلی میزائل حملوں کا جواب دیا۔ اہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں شام میں حکومت سے وابستہ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے قنیطرہ گورنری کے آس پاس کے علاقے میں حملے کیے ہیں مگر بعض ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔