شام: السویدہ میں جنگ بندی پر اتفاق قائم

   

دمشق 17 جولائی (ایجنسیز) مقامی میڈیا کے مطابق شام کے جنوبی صوبے سویدہ میں مسلح دْروْز اور بدو گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد نئی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔شام کے روحانی پیشوا شیخ یوسف جابو نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام فریقوں نے سویدہ میں فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر معطل کر دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے مطابق ،وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے معاہدے کے تحت شہر میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس قائم کیے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سویدہ کو شام کے ریاستی ڈھانچے میں مکمل طور پر ضم کر دیا جائے۔یہ بیان شام کے دارالحکومت دمشق پر مہلک اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک نئی لہر کے بعد سامنے آیا ہے۔