طرابلس : العمر آئل فیلڈ میں ایک امریکی اڈہ کے قریب واقع ’’ایس ڈی ایف‘‘ فورسز سے وابستہ ایک فوجی اڈے پر مسلح حملہ کیا گیا۔ دیر الزور میں ہوئے اس حملہ میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ امریکی افواج نے مشرقی شام میں دیر الزور کے قریب پیر کی صبح بڑے پیمانے پر فضائی کارروائی کی۔شامی خبر رساں ایجنسی ’’سانا‘‘ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں البصیرہ شہر سے متعدد شہریوں کو اغوا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی طیاروں نے ایس ڈی ایف کے عسکریت پسندوں کی مدد سے لینڈنگ کی اور اس کے ساتھ شدید اور اندھا دھند فائرنگ بھی ہوئی جس میں ایک ہی خاندان کے 3 شہری مارے گئے۔