شام اورعراق میں امریکی فوجی اڈوں اور سفارتخانوں پر حملے

   

بغداد؍ دمشق: شام اور عراق میں امریکی فوجیوں اور سفارتکاروں کو راکٹس اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں مجموعی طور پر 3اہلکار زخمی ہوگئے۔میڈیا کے مطابق عراق میں نامعلوم مقام سے امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر 14 راکٹس برسائے گئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ پنٹاگان نے شام میں ڈرون حملے میں ایک امریکی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ بغداد میں امریکی سفارتخانے پر بھی دو راکٹ داغے گئے تاہم دفاعی فضائی نظام نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ میزائل حملے پر امریکی سفارتخانے کا سائرن سسٹم الرٹ ہوگیا۔ اسی طرح شام میں امریکی فوجیوں کو بارودی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پنٹاگان نے امریکی فوجی کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔