شام اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت

   

دمشق، 17 ستمبر (یو این آئی) دمشق کی جانب سے اعلان کے بعد کہ وہ امریکہ کی وساطت سے اسرائیل کے ساتھ جنوبی علاقے پر سکیورٹی مفاہمت کیلئے کام کر رہی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شام اسرائیلی فریق کے ساتھ مذاکرات تیز کر رہا ہے تاکہ ایک سکیورٹی معاہدے تک پہنچ سکے جس سے وہ حالیہ عرصے میں اسرائیل کے قبضے میں جانے والی زمین واپس لینا چاہتا ہے ۔ تاہم ذرائع نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی جامع امن معاہدے کے درجے کا نہیں ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل اس حوالے سے خاطر خواہ پیش رفت ہو، تاکہ نیویارک میں دنیا کے رہنما اس پیشرفت کو دیکھ سکیں۔