بیروت۔امریکی نیوز نیٹ ورک نے سات ماہ قبل شام دھماکے کا وڈیوکلپ جاری کیا ہے جوکہ بیروت دھماکے جیسا ہے۔ دونوں میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا ہے۔جس طرح شام میں دھماکے سے دیوہیکل غبارے جیسی شکل بنی تھی ویسا ہی منظر بیروت بندرگاہ کے دھماکے کے بعد بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ دھماکوں کے امورکے ایک ماہر نے امریکی نیٹ ورک کی جاری کردہ وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اور بیروت بندرگاہ میں ہونے والے دونوں دھماکے ایک جیسے ہیں۔اس وڈیو کلپ سے بیروت بندرگاہ میں دھماکے کے حوالے سے نئے سوالات ابھرے ہیں۔بیروت بندرگاہ میں دھماکے کے اسباب کے حوالے سے متضاد خبریں آرہی ہیں۔