شام اور ترکی سرحد کے قریب کار بم دھماکہ ، کئی زخمی

   

عمان ۔ /16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع ایک ٹاؤن تل ابید میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے ۔ دیگر کئی زخمی بتائے گئے ہیں ۔ اس عرب ٹاؤن میں جہاں ترکی کی فوج نے شامی کردش سپاہیوں کوپیچھے ڈھکیل دیا تھا اس کار دھماکہ کی زد میں آنے والے کئی شہری شامل ہیں ۔ یہ واضح نہیں ہوا کہ مرنے والوں کی تعداد کتنی ہیں ۔ حکام نے بھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ شام میں سرکاری افواج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے ۔