ماسکو ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے خصوصی قاصد برائے شام الیگزینڈر لاؤرنٹینوف نے کہا ہے کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں نیز ترکی و شامی افواج میں تصادم روس کے لئے ہرگز ناقابل قبول ہے چنانچہ ہم یقینا اس کی اجازت نہیں دیں گے‘‘۔ امریکہ نے گذشتہ ہفتہ اس علاقہ سے اپنی فوجیں واپس طلب کرلیا تھا۔ امریکہ کا یہ اقدام دراصل حملوں کے لئے ترکی کو اجازت دینے کے مترادف سمجھا جارہا ہے۔ روس اس علاقہ میں شام کے سربراہ بشارالاسد کا کلیدی حامی ہے۔ روس نے کہا ہیکہ شام اس کا ایک قریب ترین حلیف ہے اور وہاں امن کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں مدد کی جائے گی۔ اس علاقہ کو بیرونی طاقتوں کے میدان جنگ میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
