واشنگٹن، 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے قائم مقام ڈائرکٹر رسل ٹریورس کے مطابق شام اور عراق میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے کم از کم 14 ہزار جنگجو سرگرم ہیں۔مسٹر ٹریورس نے ہوم لینڈ سیکورٹی کمیٹی کے سامنے ایک رپورٹ پیش کر کے یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا‘‘ہمارا ماننا ہے کہ موجودہ وقت میں شام اور عراق میں آئی ایس کے کم از 14 ہزار جنگجو سرگرم ہیں جبکہ پانچ سے چھ سال پہلے ایسا نہیں تھا تب آئی ایس کے تقریباً ایک ہزار جنگجو ہی سرگرم تھے ’’۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایس کی افغانستان اور پاکستان سمیت دنیا میں تقریبا 20 ہزار رجسٹرڈ شاخیں ہیں جہاں اس کے ہزاروں جنگجوؤں کو تربیت دی جا رہی ہے ۔