شام اور لبنان کے درمیان اہم ترین سرحدی گزرگاہ دوبارہ بحال

   

بیروت ۔ 9 اپریل (ایجنسیز)دونوں ممالک کے درمیان اہم ترین سرحدی گزرگاہ کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکی کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کے چند روز بعد شام میں جنرل اتھارٹی برائے پورٹس اینڈ کسٹمز کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز لبنان کے ساتھ “جدیدہ یابوس” سرحدی پورٹ کو گذرگاہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جسے “المصنع گزرگاہ” کے نام سے جانا جاتا ہے اور وہاں آمد و رفت کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ اتھارٹی کے سربراہ مازن علوش نے وضاحت کی ہے کہ یہ فیصلہ ان خطرات کے خاتمے کے بعد کیا گیا ہے جن کی وجہ سے گذشتہ دنوں کام عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔انہوں نے ’ایکس‘ پر اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یہ گزرگاہ مسافروں کو طے شدہ شہری اور قانونی طریقہ کار کے مطابق 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتی رہے گی اور مسافروں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام تنظیمی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے تمام مسافروں سے گزرگاہ کی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی تاکہ کام کا عمل بہتر طریقے سے جاری رہ سکے۔مازن علوش نے ایک اور ٹویٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ’جدیدہ یابوس‘ سرحدی گذرگاہ پر مسافروں کی آمد و رفت بتدریج معمول پر آ رہی ہے اور آنے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مکمل آپریشنل تیاریوں اور منظم اقدامات کے ذریعے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ عملہ چوبیس گھنٹے ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے جو کہ جنرل اتھارٹی برائے پورٹس اینڈ کسٹمز کی جانب سے بہترین خدمات کی فراہمی اور سرحدی نقل و حرکت کے استحکام کو یقینی بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔یاد رہے کہ اتھارٹی نے گذشتہ اتوار کو اعلان کیا تھا کہ جدیدہ یابوس سرحدی پورٹ یا المصنع گزرگاہ لبنانی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے بند ہے۔ تب یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جو مسافر لبنان میں داخل ہونے پر مجبور ہیں۔I/H
، خاص طور پر وہ لوگ جن کی بیروت بین الاقوامی ایئر پورٹ سے پروازیں بک ہیں، وہ متبادل کے طور پر حمص کے دیہی علاقے میں واقع جوسیہ سرحدی گزرگاہ استعمال کر سکتے ہیں۔