دمشق، 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے حلب شہر کے قریب ایک گاؤں میں راکٹ حملے میں ایک بچے کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ میڈیا کے مطابق اس حملہ میں مارے گئے بچے کی والدہ اور دو بھائی شدید زخمی ہو گئے ۔ حلب کے آس پاس کے شہروں میں دہشت گرد عام طور پر مسلح افواج کے حملے کا جواب دینے کے لئے عام شہریوں پر حملے کیا کرتے ہیں۔اس سے پہلے شام کے شمالی علاقے میں ہونے والے تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شام میں ہوئے تشدد میں کم از کم 34 بچوں کی موت ہوئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ -یونیسیف کے رجنل ڈائریکٹر ٹیڈ چیابن نے پیر کو کہا‘‘ہم شمالی حلب کے تال الرفعت شہر میں ہو نے والے والے تازہ حملوں میں آٹھ بچوں کے مارے جانے کی اطلاعات سے حیران اور غمزدہ ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام بچوں کی عمر 15 سال سے کم تھی’’۔یونیسیف کے رجنل ڈائریکٹر نے شام میں سرگرم تمام فریقوں سے بچوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔