شام : بارودی سرنگوں کی زد میں آنے سے سے 247 افراد ہلاک

   

دمشق۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں سال 2019 ء کے دوران تشدد اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں کم از کم 247 لوگوں کو اپنی جانیں گوانی پڑیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ اور دیگر واقعات میں مرنے والے 247 افراد میں سے 65 خواتین اور 68 بچے ہیں۔ حکومت کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کے درمیان مشرقی شام میں باغیوں کے قبضہ والے علاقوں میں بارودی سرنگوں میں دھماکوں سے درجنوں افراد کی جانیں گئی ہیں۔اس کے علاوہ بارودی سرنگ کا پتہ لگانے کیلئے حکومت نے بیداری مہم بھی چلائی ہے ۔