شام بحران :پوٹن کی فرانسیسی صدر میکرون سے بات چیت

   

ماسکو / پیرس، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے چہارشنبہ کو شام معاہدے اور یوکرین کے معاملہ پر فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ روس کی حکومت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ دونوں صدور نے شام معاہدے کی رکاوٹوں کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی،جس میں بنیادی طور پر آئینی کمیٹی کی تشکیل پر چار نکاتی معاہدے کا قضیہ شامل تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 27 اکتوبر کو ترکی کے استنبول میں منعقد مذاکرات کے دوران مسٹر پوٹن، جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان شامی آئینی کمیٹی تشکیل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ ادھر، فرانس کے صدر دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے دوران مسٹر میکرون نے کہا کہ شام میں فرانس کی ترجیحات دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کو ختم کرنا اور اس علاقے میں کسی طرح کی دہشت گردی کے پنپنے کا مقابلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘ایکشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے . بین الاقوامی اتحاد کے حصے کے طور پر اب جاری ہے ۔