شام: بمباری سے میاں، بیوی اور 3 بچے شہید

   

ادلب : شام میں روسی بم باری سے ایک اور گھرانا اجڑ گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی طیاروں نے جمعرات کے روز شمال مغربی صوبے ادلب میں کفریا قصبے کو نشانہ بنایا۔ بم مہاجر کیمپ کے ایک کچے مکان پر گرے، جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 3 بچے شہید ہوگئے۔ روسی طیاروں کی بم باری کے ساتھ بشار الاسد کی فوج نے ادلب میں مختلف مقامات پر آبادیوں پر گولہ باری بھی کی۔