شام خانہ جنگی کے دس برس

   

طرابلس: شامی تنازعہ کے آغاز کو گزشتہ روز ٹھیک دس برس ہو گئے۔ 11 مارچ 2011ء کو پہلی مرتبہ شامی شہر درعا میں صدر بشار الاسد کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے نتیجہ میں حکومت مخالف تحریک ملک بھر میں پھیل گئی تھی، جو بعد میں طویل خانہ جنگی میں تبدیل ہو گئی۔ اب تک اس خانہ جنگی کے نتیجہ میں نصف ملین سے زائد انسان ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ کئی ملین شامی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔