دمشق، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صحرائی خطے میں جمعرات کے روز دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک حملے میں میں شامی سکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔شام میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ داعش نے حمص اور مغربی صوبہ دیر الزور کے درمیان سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی سکیورٹی ا ہلکارشدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس لئے ہلاک شدگان کی کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے ۔شام کے صحرائی علاقوں میں داعش کا یہ تازہ حملہ ہے ۔ برطانیہ کی ایک نگرانی کرنے والی تنظیم کے مطابق سنہ 2019 میں آئی ایس کے حملوں میں لگ بھگ 515 سرکاری سکیورٹی اہلکار اور حکومت کے حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔