بیروت21 اگست ( یو این آئی) لبنان میں شام سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے الزام میں تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ۔ لبنانی فوج نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بناکر کی گئی کارروائی میں جنوبی شہر صیدا کے داخلی راستے سے ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ فوج نے کہا کہ ان افراد پر عین الحلویہ پناہ گزین کیمپ کے اندر کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ فوج کے گائیڈنس ڈائرکٹوریٹ کے مطابق، یہ افراد شام سے لبنان میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور گولہ باری کے لیے بھی مطلوب ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں دہشت گرد نیٹ ورکس کی نگرانی اور انہیں ختم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔