شام میں اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 49ہو گئی

   

دمشق: وسطی شام میں پالمیرا شہر اور اس کے اطراف میں بدھ کو کیے گئے اسرائیلی میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعدادڑھ کر 49 ہو گئی ہے ، جب کہ 50 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایرانی ملیشیا سے وابستہ 24 شامی شہری بھی شامل ہیں، جن میں شامی حکومتی فورسز کے افسران بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک بریگیڈیئر جنرل لبنان کی حزب اللہ کا وفادار تھا۔