شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں اہم ایرانی عہدیدار ہلاک

   

طرابلس ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں اسرائیلی فوج نے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ساتھ کام کرنے والے ایک اہم ایرانی عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ چینل کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسد حکومت کی وفادار’ملٹری سیکیورٹی’ برانچ میں بنیادی ڈھانچے کے پروگرام میں کام کرنے والے ایرانی عہدیدار عماد الطویل کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کردیا گیا۔شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے قنیطرہ گورنری میں واقع خضر نامی شہر کے جنوبی دروازے پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں سوار شخص ہلاک ہوگیا۔ایک باخبر فیلڈ ذرائع نے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والا شخص ایرانی تھا جس کی شناخت عماد الطویل کے نام سے کی گئی ہے اور وہ شام میں حزب اللہ کے ساتھ مل کر بنیادی ڈھانچے کے پروگرام میں کام کررہا تھا۔