شام میں اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں پر چین کو گہری تشویش

   

بیجنگ: چین نے شام میں اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندہ گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل نے شام کی سرزمین پر فضائی حملہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر چین کو گہری تشویش لاحق ہے، اس طرح کی کارروائیاں شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے موجودہ تنازعہ کے اثرات مسلسل دوسرے ممالک پرمرتب ہورہے ہیں، تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔