بیروت ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے اپوزیشن جہدکاروں کا کہنا ہیکہ ملک کے شمال مغربی علاقہ میں القاعدہ سے مربوط گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک دفتر کو دھماکہ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ نشین شامی ادارہ برائے انسانی حقوق اور اسمارٹ نیوز ایجنسی نے کہا کہ جمعہ کو یہ دھماکہ باغیوں کے زیرقبضہ شہر ادلیب میں پیش آیا۔ ایک ہفتہ قبل القاعدہ سے مربوط ایک گروپ نے صوبہ ادلیب اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقہ پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد حریف شورش پسندوں نے شہری نظم و نسق کیلئے ایک معاملت کی پیشکش قبول کرلی۔ شامی ادارہ نے کہا کہ دھماکہ میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔