شام میں القاعدہ کا سینئر رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

   

دمشق:شام میں کالعدم تنظیم القاعدہ کا سینئر رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق القاعدہ کے رہنما عبدالحامد المطر کو شمالی شام میں نشانہ بنایاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل داعش نے جنوبی شام میں امریکہ کے زیر استعمال اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکہ نے جوابی کاروائی کی ہے۔