دمشق: امریکہ نے شام میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے القاعدہ کے سینیئر اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ بمباری جمعرات کے روز شمال مغربی شام میں کی گئی ہے۔امریکہ کی شام میں بمباری کا یہ سلسلہ اس جنگی آپریشنز کے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت علاقہ سے جنگجو گروپوں کا خاتمہ کرنا امریکہ نے اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے القاعدہ اہلکار کا نام محمد صلاح الزبیر تھا جس کا تعلق القاعدہ کے گروپ حراس الدین سے تھا۔