شام میں امریکی فضائی حملے ‘ 50 ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

دمشق ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں امریکی زیر قیادت افواج کے فضائی حملوں میں کم از کم 50 باغی ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر کمانڈرس شامل تھے ۔ حقوق انسانی کے شامی گروپ نے کہا کہ یہ کمانڈرس حرہ الدین اور انصارالتوحید نامی گروپس سے تعلق رکھتے تھے اور ان دونوں کا القاعدہ سے الحاق ہے ۔ بعض گوشوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 50 سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے ۔ اس گروپ نے کہا کہ کم از کم سات بڑے میزائیل داغتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے ۔