واشنگٹن ، 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام۹ امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جاری فوجی مہم میں اپنے ساتھیوں کی ا مداد کرنے اور تیل کے ذخائر کی حفاظت کے لئے امریکی سکیورٹی فورسز وہاں موجود رہے گی ۔مسٹر ایسپر نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا ’’ہمارا مشن وہی رہے گا جو 2014 میں تھا، داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنا ۔ داعش کے دہشت گردوں کو تیل ذرائع سے دور رکھنے کے تحت اہم اسٹریٹجک علاقوں میں امریکی فوجی موجود رہیں گے ۔ امریکہ کی توجہ مسلسل داعش کو شکست دینے پر مرکوز ہے‘‘ ۔ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیرمین مارک ملی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی فوج کا کام تیل ذخائر کی حفاظت کے علاوہ پورے علاقے کی حفاظت بھی ہے ۔