شام میں امریکی فوج کے حملے میں داعش کے آٹھ دہشت گرد ہلاک

   

دمشق ، یکم دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے شام کے شمال مشرقی صوبہ الحسکہ میں فضائی حملے کئے جس میں داعش کے آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے یہ اطلاع دی ۔امریکی فوج نے ہفتہ کو صوبہ الحسکہ کے حسو اور ا لحجر گاؤں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ شام میں داعش کے قبضے والے تمام علاقوں کو اس سے چھڑا یا جا چکا ہے ۔ داعش کے زیادہ تر ارکان اور ان کے اہل خانہ نے ا لہول پناہ گزین کیمپ میں پناہ لی ہوئی ہے ، جس نظم و نسق کردفورسز کی جانب سے کیا جاتا ہے ۔