شام میں ایران نواز گروپوں پر فضائی حملے : امریکہ

   

دمشق : امریکہ کے مرکزی کمانڈ آفس ‘سینٹ کوم’ نے شام میں ایران نواز گروپوں پر فضائی حملے کا اعلان کیا ہے۔سینٹ کوم نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان کے مطابق فضائی حملہ ایران کے پاسداران انقلابِ اسلامی یونٹ IRGC اور اس کے حامی گروپوں کے زیرِ استعمال عمارت پر کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “حملہ، قبل ازیں شام اور عراق میں، امریکی شہریوں پر کئے گئے حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ہم، حملوں کے ذمہ داروں کے مقابل اپنے عوام کے دفاع کی خاطر، ہر ضروری تدبیر اختیار کریں گے۔